6 مارچ، 2024، 7:44 PM

بھارت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں موجود اپنے شہریوں کو پھر سے انتباہ

بھارت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں موجود اپنے شہریوں کو پھر سے انتباہ

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہندوستانی سفارتخانے نے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہندوستانیوں کو انتباہ جاری کیا تھا جس کے ایک روز بعد شمالی علاقے ہونین پر میزائل حملے میں ایک ہندوستانی ہلاک جب کہ  دو زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملے لبنانی حزب اللہ  نے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 8 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے۔

News ID 1922431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha